مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی کوترک صدر نے ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے اور یہ دورہ مارچ کے اواخر میں انجام پذير ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے میں باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی تجویز سوئیزر لینڈ اور سعودی عرب نے قبول کرلی ہے جس کے بعد تہران میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے معاملات سوئٹزر لینڈ کے سفارت کار دیکھیں گے۔ لیکن بحرین اور سوڈان کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ طے نہیں پایا ہے کہ ان کے معاملات کی نگرانی کون کرےگا۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کی نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے اور یمن پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے تمام اسلامی، انسانی اور اخلاقی حدوں کو پار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ